News Details

14/06/2024

خیبرپختونخوا خصوصاً صوبائی دارالحکومت پشاور میں انسداد منشیات کے حوالے سے صوبائی حکومت کے ایکشن پلان پر موثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ سردار علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ڈرگ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا خصوصاً صوبائی دارالحکومت پشاور میں انسداد منشیات کے حوالے سے صوبائی حکومت کے ایکشن پلان پر موثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ سردار علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ڈرگ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عادل ایوب کو ڈرگ کنٹرول روم کا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔یہ کنٹرول روم انسداد منشیات کے حوالے سے انتظامیہ کے اقدامات، پیشرفت اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز سے قریبی رابطہ رکھے گا۔ کنٹرول روم کے فوکل پرسن اس سلسلے میں پیشرفت سے متعلق ماہانہ بنیادوں پر رپورٹ مرتب کر کے وزیر اعلیٰ کو پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے گزشتہ ہفتے انسداد منشیات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں دیگر اہم اقدامات کی منظوری کے علاوہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں خصوصی کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔اجلاس میں ابتدائی طور پر صوبائی دارالحکومت پشاور کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے ایکشن پلان کی منظوری دی گئی تھی۔ اگلے مرحلے میں ایکشن پلان کو دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔ <><><><><><><><>