News Details

11/06/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے سینئر صحافی بخت زادہ یوسفزئی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کے روز یہاں سے جاری تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے سینئر صحافی بخت زادہ یوسفزئی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کے روز یہاں سے جاری تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ درایں اثناءوزیر اعلیٰ سردار علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ ضلع شانگلہ کی تحصیل بشام میں مسافر گاڑی کو پیش آنے والے حادثہ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے جاں بحق ہو جانے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی آئی خان کے علاقہ کلاچی میں مسافر وین کو حادثہ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے مذکورہ حادثات کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ <><><><><><><>