News Details

09/06/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ڈی آئی خان میں نامعلوم دہشت گردوں کے پولیس پر حملے کی مذمت کی ہے اور فائرنگ میں زخمی دو پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ڈی آئی خان میں نامعلوم دہشت گردوں کے پولیس پر حملے کی مذمت کی ہے اور فائرنگ میں زخمی دو پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو زخمی اہلکاروں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں،خیبر پختونخوا پولیس نے انتہائی جوانمردی اور بہادری کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے۔خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام اس جنگ میں فورسز کے ساتھ ہیں،اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ مکمل امن کے قیام تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، پولیس کو مستحکم بنانےاور دہشتگردی سے مو ¿ثر انداز میں نمٹنے کے لئے درکار تمام وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔ دریں اثنائ ، وزیر اعلیٰ نےلیڈی ریڈنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں زیر علاج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زمان ایڈوکیٹ کی عیادت کی۔ وزیر اعلیٰ نے علی زمان ایڈوکیٹ کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی زمان ایڈوکیٹ پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے کارکنان کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ <><><><><><>