News Details

05/06/2024

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پشاور کے علاقہ متنی میں پولیس اہلکار پر نا معلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پشاور کے علاقہ متنی میں پولیس اہلکار پر نا معلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔منگل کے روز یہاں سے جاری اپنے ایک پیغام میں شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ مزید برآں وزیراعلیٰ نے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے اقدامات اُٹھانے جبکہ شہید کے ورثاءکی مالی امداد کے لئے بھی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، ہم پولیس جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے پولیس جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے، صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام پولیس کے ساتھ ہیں۔ <><><><><><>