News Details
04/06/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے سب ڈویژن بیٹنی میں پولیس ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے سب ڈویژن بیٹنی میں پولیس ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے میں زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو زخمی اہلکار کو بہتر ین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے جبکہ پولیس حکام کو حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پولیو ٹیموں پرحملہ کرنے والے ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے دشمن ہیں ، ان کے ساتھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ فرنٹ لائن پولیو ورکررز ہمارے ہیرو ہیں ، ان کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، موجودہ صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔
<><><><><><>