News Details

01/06/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے سوات کے علاقہ مالم جبہ میں سڑک کے حادثے میں پانچ افراد جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے سوات کے علاقہ مالم جبہ میں سڑک کے حادثے میں پانچ افراد جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے حادثے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ <><><><><><>