News Details

30/05/2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور نے پشاور کے علاقہ سربند میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پولیس اے ایس آئی کی شہادت پر تعزیت کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور نے پشاور کے علاقہ سربند میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پولیس اے ایس آئی کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ <><><><><><><>