News Details

30/05/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ریوینیو اتھارٹی کے پالیسی بورڈ کا تیسرا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقد ہوا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ریوینیو اتھارٹی کے پالیسی بورڈ کا تیسرا اجلاس بدھ کے روز وزیر اعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں منعقد ہوا جس میں مالی سال 2024-25 کے دوران اتھارٹی کے لیے 47 ارب روپے ریوینیو اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہےجبکہ نئے مال سال کے لئے ریونیو اتھارٹی کے بجٹ تخمینہ جات کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں متعلقہ کابینہ اراکین نذیر عباسی، میاں خلیق الرحمان ، مزمل اسلم کے علاوہ متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور دیگر بورڈ ممبران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بورڈ کے گذشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے علاوہ صوبائی حکومت کی آمدن بڑھانے کے لئے ریونیو اتھارٹی کے اقدامات ، کامیابیوں اور دیگر امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے لئے ریونیو اتھارٹی کو 35 ارب روپے ریونیو کا ٹارگٹ ملا تھا جس کے مقابلے میں ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے دوران اب تک 37 ارب روپے ریوینیو اکٹھا کر لیا ہے۔ بورڈ اجلاس میں دیگر ایجنڈا آئٹمز کے ساتھ ساتھ ریونیو اتھارٹی کے مختلف مجوزہ ریگولیشنز کی بھی مشروط منظوری دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کے جملہ معاملات میں شفافیت اور استعداد کو بڑھانے کے کے لئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کیا جائے جبکہ ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں ان علاقوں کو پہلی ترجیح دی جائے جہاں سے زیادہ ریونیو اکھٹا ہوتا ہے۔ریونیو اتھارٹی کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ <><><><><><><>