News Details
30/05/2024
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور نے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس اور دیگر سرکاری اہلکاروں کے ورثاءکو صوبائی حکومت کی مختلف ہاﺅسنگ سکیموں میں پلاٹس دینے کا اُصولی فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو شہداءکے ورثاءکا ڈیٹا مرتب کرنے اور جزیات طے کرنے کی ہدایت کی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پور نے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس اور دیگر سرکاری اہلکاروں کے ورثاءکو صوبائی حکومت کی مختلف ہاﺅسنگ سکیموں میں پلاٹس دینے کا اُصولی فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو شہداءکے ورثاءکا ڈیٹا مرتب کرنے اور جزیات طے کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ صوبائی حکومت کی مختلف ہاﺅسنگ سکیموں میں پہلے سے دستیاب 500 پلاٹس قرعہ اندازی کے ذریعے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس اور دیگر سرکاری اہلکاروںکے ورثاءکو دیئے جائیں گے ۔ وہ بدھ کے روز محکمہ ہاﺅسنگ کے پہلے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاﺅسنگ امجد علی کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری ہاﺅسنگ ڈاکٹر عنبرعلی خان کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پراونشل ہاﺅسنگ اتھارٹی عمران وزیر اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس میں صوبے میں ہاﺅسنگ سکیموں اور رہائشی فلیٹس کی تعمیر کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہاﺅسنگ سوسائٹیز اور فلیٹس کے قیام کیلئے محکمہ ہاﺅسنگ کو زمینوں کی فراہمی سے متعلق کابینہ کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے اور جن اضلاع میں ہاﺅسنگ سوسائیٹز کی ضرورت ہے وہاں پر موزوں جگہوں کی نشاندہی کی جائے ۔اُنہوںنے مزید کہاکہ صوبے میں ہاﺅسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل اپنایا جائے ، صوبے کی آمدن میں اضافے اورسرکاری زمینوں کے بہتر استعمال کیلئے ایسٹس مینجمنٹ کمپنی کے قیام پر کام تیز کیا جائے ۔ اُنہوںنے ہدایت کی کہ مذکورہ کمپنی کو موثر بنانے کیلئے اس میں تمام متعلقہ محکموں کی رکنیت کو یقینی بنایا جائے ۔ علی امین گنڈا پور نے اپنی گفتگو میں کہاکہ متوسط اور غریب طبقے کو رہائشی سہولیات کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کیلئے اگلے مالی سال کے بجٹ میں تین ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے جبکہ اس فنڈز سے لوگوں کو اپنے گھروں کی تعمیر کیلئے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔اجلاس کو خیبرپختونخوا ہاﺅسنگ اتھارٹی کے تحت ہاﺅسنگ سکیموں کے جاری اور مجوزہ منصوبوں کے بارے میں بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہاﺅسنگ اتھارٹی کے اپنے وسائل سے صوبے میں سات منصوبوں پر کام جاری ہے ، ان منصوبوں کی مجموعی لاگت46 ارب روپے ہے اس کے علاوہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پانچ سکیموں پر کام جاری ہے جن کی مجموعی لاگت چار ارب روپے سے زائد ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ہاﺅسنگ کے آٹھ نئے منصوبے شروع کرنے کی تجویز ہے جن کا مجموعی تخمینہ لاگت88 ارب روپے ہے ۔
<><><><><><><>