News Details

28/05/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز ضلع خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے پانچ جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز ضلع خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے پانچ جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کا جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرکے جام شہادت نوش کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں،ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے ان بہادر جوانوں کی قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے،سکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کا ہر فرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ <><><><><><><>