News Details
27/05/2024
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے معروف اداکار اور صداکار طلعت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے معروف اداکار اور صداکار طلعت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ فن کے شعبے میں طلعت حسین مرحوم نے گرانقدر خدمات انجام دیں خصوصاً اداکاری اور صداکاری میں مرحوم کی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔
<><><><><><><>