News Details

27/05/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پشاور کے علاقہ حسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے کیپٹن حسنین اور حوالدار شفیق اللہ کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پشاور کے علاقہ حسن خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے کیپٹن حسنین اور حوالدار شفیق اللہ کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے ان جوانوں نے انتہائی جوانمردی اور بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے اور قوم کا ہر فرد دہشتگردی کے خلاف جنگ می سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ <><><><><><><>