News Details

24/05/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ایرانی قونصلیٹ جنرل پشاور کا دورہ کیا اور ڈپٹی قونصل جنرل حسین مالیکی سے ملاقات کی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے جمعرات کے روز ایرانی قونصلیٹ جنرل پشاور کا دورہ کیا اور ڈپٹی قونصل جنرل حسین مالیکی سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی قونصل جنرل سے گزشتہ روز ایران میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاءکی شہادت پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی مغفرت کےلئے دعا کی اور کہا کہ وہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام کی طرف سے سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اس المناک حادثے میں ایرانی صدر اور ان کے رفقاءکی شہادت پر دلی صدمہ ہوا،ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک کے عوام اس افسوسناک حادثے پر سوگوار اور غمزدہ ہیں۔وزیر اعلیٰ نے نئے ایرانی صدر کےلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے تعزیت اور اظہار ہمدردی کےلئے تشریف لانے پر وزیر اعلیٰ اور ان کے رفقاءکا شکریہ ادا کیا۔ <><><><><><>