News Details
21/05/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے فضائی حادثے میں صدر اسلامی جمہوریہ ایران ابراہیم رئیسی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے فضائی حادثے میں صدر اسلامی جمہوریہ ایران ابراہیم رئیسی اور ان کے دیگر ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے ایران عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے جاں بحق ہونے والے دیگر ساتھیوں کی مغفرت کےلئے دعا کی ہے اور کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور صوبے کے عوام ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
<><><><><><><><><>