News Details

21/05/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو خیبر پختونخوا سے سمیت ملک کا ایک اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے آبادی اور وسائل میں توازن قائم کرنے کےلئے مربوط حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں عوام کو آگہی دینے کی ضرورت ہے جس کےلئے حکومت اور متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو خیبر پختونخوا سے سمیت ملک کا ایک اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے آبادی اور وسائل میں توازن قائم کرنے کےلئے مربوط حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں عوام کو آگہی دینے کی ضرورت ہے جس کےلئے حکومت اور متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس مقصد کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز یونائٹیڈ نیشن فنڈ فار پاپولیشن ایکٹیوٹیز (یو این ایف پی اے) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے ڈاکٹر لوئے شبانے کی قیادت میں ان سے ملاقات کی یو این ایف پی اے کے تعاون سے خیبر پختونخوا میں چلنے والے عوامی فلاح کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے وزیر اعلیٰ کو خیبر پختونخوا میں یو این ایف پی اے کی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یو این ایف پی اے خیبر پختونخوا میں بہبود آبادی، سماجی بہبود اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، خاندانی منصوبہ بندی اور ماں بچے کی صحت یو این ایف پی کی سرگرمیوں میں خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت مختلف سماجی شعبوں میں یو این ایف پی اے کے اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یو این ایف پی اے کی پروگراموں پر عملدرآمد کےلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کی افادیت کے بارے میں لوگوں کو آگہی دینے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں علمائے کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔خواتین اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کو اپنی حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت وراثت کے کیسز کی پیروی کےلئے خواتین کو مفت قانونی معاونت فراہم کر نے پر کام کر رہی ہے جبکہ اپنا کاروبار شروع کرنے کےلئے نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کےلئے اگلے بجٹ میں 10 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم اضلاع میں لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ضم اضلاع میں انفراسٹرکچر کی بہتری کےلئے خاطر خواہ سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے لوگوں کی بحالی کےلئے یو این ایف پی اے سمیت دیگر ڈونر اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر صوبائی حکومت اور یو این ایف پی اے کے درمیان اشتراک کار کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ <><><><><><><><>