News Details
19/05/2024
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی طلبہ کے خلاف تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی طلبہ کے خلاف تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ نے سفیر سے پاکستانی طلبہ کی خیر یت دریافت کی اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی بحفاظت وطن پاکستانی سے متعلق امور پر گفتگو کی ۔ وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا کے طلبہ کی وطن واپسی کے اخراجات صوبائی حکومت کی جانب سے ادا کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ صوبائی حکومت ان طلبہ کی بحفاظت وطن واپسی کےلئے درکار تمام تعاون اور سہولیات فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے حکام کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے اور طلبہ سے مسلسل رابطے میں ہیں ، والدین پریشان نہ ہوں، طلبہ کی بحفاظت وطن واپسی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک زیر تعلیم طلبہ قوم کا قیمتی اثاثہ ہےں ، مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت پاکستانی طلبہ کے ساتھ ہے اور تمام پاکستانی طلبہ کی خیر وعافیت کےلئے دعاگو ہے۔
<><><><><><><><>