News Details
19/05/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے بنوں سے خوشاب جانے والی مسافر گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں درجن سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے بنوں سے خوشاب جانے والی مسافر گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں درجن سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
درایں اثناءوزیر اعلیٰ نے گزشتہ روز ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں تیز آندھی اور طوفان کے نتیجے میں دیوار گرنے سے ایک بچی کے جاں بحق ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔
<><><><><>