News Details
19/05/2024
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ اور دیگر مراعات کےلئے فنڈز فراہم کرنے، تحصیل چیئرمین / میئرزکے اعزازیوں کو ڈبل کرنے اور بلدیاتی حکومتوں کو ترقیاتی گرانٹس کی فراہمی کےلئے ایکٹ میں ضروری ترامیم جلد صوبائی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیہ اور دیگر مراعات کےلئے فنڈز فراہم کرنے، تحصیل چیئرمین / میئرزکے اعزازیوں کو ڈبل کرنے اور بلدیاتی حکومتوں کو ترقیاتی گرانٹس کی فراہمی کےلئے ایکٹ میں ضروری ترامیم جلد صوبائی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ورثاءکو بھی سرکاری ملازمین کے طرز پر شہداءپیکج دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ضم اضلاع میں دہشتگردی کے دوران جاں بحق ہونے والے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ورثاءکو اس پیکج کی فراہمی کےلئے ضروری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ یہ فیصلے انہوں نے ہفتہ کے روز بلدیاتی حکومتوں کو درپیش مسائل سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کئے۔ انعام اللہ خان، حمایت اللہ مایار، زبیر علی ، شاہد علی خان اور اور شجاع نبی خان کے علاوہ تحصیل میئرز/چیئرمین، ویلج کونسلز اور نیبرہوڈ کونسلز کے دیگر نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی ارشد ایوب خان کے علاوہ سیکرٹری بلدیات داو ¿د خان، سیکرٹری قانون اختر سعید ترک اور دیگر متعلقہ حکا م نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس میں ویلج کونسلز اور نیبر ہوڈ کونسلز کے چیئرمین کے اعزازیوںاور دفاتر کےلئے کرایوں میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کی جائےں۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کےلئے بلدیاتی نظام کا کردار انتہائی اہم ہے اور اسے عمران خان کے وژن کے مطابق مضبوط اور عوامی ضروریات کے مطابق بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام میں موجود کمی یا خامیوں کو دور کرنے کےلئے قانونی اور انتظامی اصلاحات کی جائیں گی تاکہ نچلی سطح پر لوگوں کو خدمات اور شہری سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام منتخب بلدیاتی نمائندوں کو بلا امتیاز سہولیات فراہم کی جائےں گی ، ہم سیاسی لوگ ہےں اور سب کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ بلدیاتی نمائندوں سے بھی عوام کی توقعات وابستہ ہوتی ہےں انہیں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور مقامی انتظامیہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ان کے دائرہ کار کے اندر ہر قسم کی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق کے ذمے صوبے کے جو بقایاجات ہےں وہ ادا نہیں کئے جارہے جس کی وجہ سے صوبائی حکومت کو مالی مشکلات کا سامنا ہے ، تاہم وہ وفاق سے صوبے کے حقوق کے حصول کےلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کےلئے بلدیاتی نمائندے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر صوبائی حکومت کا ساتھ دیں ، مرکز سے صوبے کے واجبات ملیں گے تو بلدیاتی اداروں کو بھی فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ یہ صوبے کے عوام کے حقوق کا معاملہ ہے اس میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے بلدیاتی اداروں کو مالی طور پر خود انحصار بنانے کےلئے پلانز ترتیب دیں، بلدیاتی ادارے اپنی آمدن کو بڑھانے کےلئے جائیدادوں کا مو ¿ثر استعمال کریں تاکہ وہ مالی طور پر مستحکم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ آمدن بڑھانے کےلئے بلدیاتی اداروں کی جائیدادوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور بلڈ آپریٹ اور ٹرانسفر (بی او ٹی)موڈ پر استعمال کیا جائے۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضے چھڑانے کےلئے اقدامات کئے جائیں ،صوبائی حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وفد کے شرکاءنے بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل کے حل کےلئے اجلاس بلانے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا اور وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔وفدنے صوبے کے حقوق کےلئے مو ¿ثر انداز میں آواز اٹھانے پر وزیراعلیٰ کی تعریف کی اور کہا کہ بلدیاتی نمائندے صوبے کے حقوق کےلئے صوبائی حکومت کا بھر پور ساتھ دیں گے۔ اجلاس میں صوبے کے حقوق کے حصول اور عوام کی فلاح و بہبود کےلئے مل جل کرکام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
<><><><><><><><><>