News Details
13/05/2024
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے 30 ویں سلطان ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے 30 ویں سلطان ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی جس پر تمام کھلاڑی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کافی عرصے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی اس اہم ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حوصلہ افزا ہے اور ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ وزیر اعلی نے امید ظاہر کی کہ قومی ہاکی ٹیم آنے والے دنوں میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور موجودہ ٹیم ہاکی کے میدان میں پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلانے میں کردار ادا کرے گی۔ علی آمین گنڈا نے مزید کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت قومی کھیل کے فروغ کے لئے مربوط اقدامات اٹھارہی ہے اور صوبائی حکومت ہاکی کے فروغ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔