News Details
12/05/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے لکی مروت میں بارشوں اور تیز آندھی سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے لکی مروت میں بارشوں اور تیز آندھی سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے آندھی کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی کے جاں بحق ہونے پر متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔