News Details

04/05/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے چلاس ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے چلاس ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے حادثے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ <><><><><><>