News Details
24/04/2024
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پشاور کے تھانہ انقلاب کی حدود میں نامعلوم افراد کی سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے شہری کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے پشاور کے تھانہ انقلاب کی حدود میں نامعلوم افراد کی سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے شہری کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری عمل میں لانے جبکہ اقلیتی برادری کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔
<><><><><><><>