News Details

19/04/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں محکمہ خوراک کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمے کے مینڈیٹ ، انتظامی اُمور، گندم کی خریداری، گندم کے دستیاب سٹاک، گندم کی طلب و رسد کے علاوہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے مختلف اُمور پر تفصیلی بریفینگ دی گئی

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں محکمہ خوراک کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمے کے مینڈیٹ ، انتظامی اُمور، گندم کی خریداری، گندم کے دستیاب سٹاک، گندم کی طلب و رسد کے علاوہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے مختلف اُمور پر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ صوبائی وزیرخوراک ظاہر شاہ طورو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید امتیاز حسین شاہ ،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری خوراک ظریف المانی، سیکرٹری خزانہ عامر سلطان ترین، سیکرٹری صحت محمود اسلم کے علاوہ محکمہ خوراک اور حلال فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ حکا م بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو آئندہ سیزن کیلئے گندم کی خریداری کاتفصیلی پلان بنا کر کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ گندم کی خریداری کے عمل میں سو فیصد شفافیت کے ساتھ ساتھ خریدی جانے والی گندم کے معیار کو بھی ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے ۔ اُنہوںنے مزید ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کے روٹی سستی کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ،نانبائی اگرحکومتی فیصلے پرمن و عن عمل درآمد جاری رکھتے ہیںتو حکومت ان کو بھی ریلیف دینے پر سنجیدگی سے غور کرے گی ۔ اُنہوںنے کہا کہ تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ماڈل بازار اور فوڈ سٹریٹس قائم کی جائیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی خریداری میں مصنوعی مہنگائی یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اشیائے خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، ان کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے جرمانوں کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے اور جرمانے عائد کرنے کیلئے ہوٹلوں اورریسٹورنٹس کی درجہ بندی کی جائے ، جتنابڑا کاروبار ہو ، اسی حساب سے جرمانے بڑھائے جائیں اور اس مقصدکیلئے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم تجویز کی جائیں ۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی کہ باہر سے آنے والے ملاوٹ شدہ دودھ پر کڑی نظر رکھی جائے اور موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ، ناقص اشیائے خوردونوش تیار کرنے والی فیکٹریوں کی مصنوعات کی کسی مستند لیبارٹری سے ٹیسٹنگ کروائی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس میں مزید ہدایت کی کہ چیک پوسٹس والے تمام محکمے اپنی چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں ، محکمہ خزانہ اس مقصد کیلئے درکارفنڈز فراہم کرے گا۔ <><><><><><>