News Details

18/04/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے باجوڑ کے علاقہ ماموند میں ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوار اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے باجوڑ کے علاقہ ماموند میں ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوار اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں واقعے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی موثر روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی ہے کہ باجوڑ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جائے اور انتخابی سرگرمیوں کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی اور مصروف سیاسی رہنماو ¿ں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئےضروری اقدامات کئے جائیں۔ <><><><><><>