News Details
14/04/2024
صوبے میں جاری بارشیں، وزیر اعلی کی صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت،
بارشوں سے ہونے والی نقصانات کی رپورٹ طلب
وزیر اعلی کا لوئر چترال میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت
متاثرہ خاندان کی مالی معاونت کا اعلان
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے صوبے میں جاری بارشوں کے پیش نظر صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے صوبے میں جاری بارشوں کے تناظر میں انتظامیہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار رہے اور اس سلسلے میں تمام تر ضروری انتظامات ہر لحاظ سے مکمل رکھی جائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی صورت میں جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ احکامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ یا حادثہ پیش آنے کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بروقت شروع کی جائیں جبکہ ایسی صورت میں متاثرین کو بروقت امداد اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سیلائیڈنگ کی وجہ صوبے کے بعض اضلاع میں بند ہونے والی رابطہ سڑکوں کو بروقت کھولنے کے لیے بھی ضروری اقدامات کئے جائیں۔
درایں اثناء وزیر اعلی نے محکمہ ریلیف سے صوبہ بھر میں ہونے والی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ وزیر اعلی نے لوئر چترال میں بارشوں کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثاءکے لئے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے
<><>َِ<><><><>