News Details

14/04/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچوں کی شہادت پر اظہار تعزیت وزیر اعلی کا متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا اعلان

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقہ شوال لواڑہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےشہید بچوں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیر اعلی نے دھماکے میں زخمی ہونے والے بچے کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو زخمی ہونے والے بچے کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے متاثرہ خاندانوں کے لئے مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔ <><><><><><>