News Details
14/04/2024
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے ضلع بونیر میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے دوراں فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے دو جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے اہل خانہ تعزیت کی ہے
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے ضلع بونیر میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے دوراں فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے دو جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے اہل خانہ تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہا ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ہم ملک میں امن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قوم کے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں۔
َِ<><><><><><>