News Details

14/04/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقہ نوشکی میں مسافروں کو اغوا کرکے قتل کرنے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سفاکانہ اور ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقہ نوشکی میں مسافروں کو اغوا کرکے قتل کرنے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سفاکانہ اور ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے واقعے میں بے گناہ مسافروں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلی نے مقتولین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا غیر انسانی فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ <><><><><>