News Details
13/04/2024
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے آسٹریلین جونئیر سکواش چمپئن شپ 2024 میں خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے آسٹریلین جونئیر سکواش چمپئن شپ 2024 میں خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ آسٹریلین جونئیر سکواش چمپئن شپ2024 کے مختلف کٹیگریز میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں ماہ نور علی، مہوش علی، فواد خان، یحی خان اور ابراہیم زیب نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میڈلز جیت لئے جس پر وہ مبارکبادکے مستحق ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ ان کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک اور صوبے کا نام روشن کیا اور امید ہے یہ جونئیر کھلاڑی سکواش کے میدان میں پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وڑن کے مطابق کھیلوں کا فروع موجود صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، موجودہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے مربوط اقدامات اٹھائے گی، کھیلوں کے شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں کی بھر پور سرپرستی کی جائے گی اور کھیلوں کے فروغ کے لئے کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
َِ<><><><><>