News Details
10/04/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے تحصیل چیئرمین متھرا انعام اللہ خان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے علاقے کے عوامی مسائل کے حل کے علاوہ بلدیاتی حکومتوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے تحصیل چیئرمین متھرا انعام اللہ خان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے علاقے کے عوامی مسائل کے حل کے علاوہ بلدیاتی حکومتوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انعام اللہ خان نے اپنے علاقے میں لوگوں کے چھوٹے موٹے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے خصوصا علاقے میں صفائی ستھرائی کے لئے تحصیل انتظامیہ کی کوششوں سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے عید الفطر کے لئے علاقے میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے پر تحصیل چیئرمین انعام اللہ خان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاباش دی اور امید ظاہر کی کہ انعام اللہ خان آئندہ بھی اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کے لئے مزید لگن اور جذبے سے کام کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کے سلسلے میں بلدیاتی حکومتوں کا اہم کردار ہے اور موجودہ صوبائی حکومت بلدیاتی حکومتوں کو مستحکم اور مالی طور پر خود مختار بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے گی تاکہ عوام کے یہ منتخب نمائندے بہتر انداز میں اپنے اپنے علاقوں کے عوام کی خدمت کرسکیں۔
<><><><><><><><>