News Details

10/04/2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار علی امین خان گنڈا پورنے پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں نامعلوم افراد پولیس پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار علی امین خان گنڈا پورنے پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں نامعلوم افراد پولیس پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہلخانہ کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے محافظو ں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت فعل ہے ، اس طرح کے بذدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیام امن کی خاطر پولیس فورس نے لازوال قربانیاں دی ہے ، ہم پولیس جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ <><><><><><><><>