News Details

07/04/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ٹانک میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ٹانک میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے پولیس کے اعلی حکام کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے،شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ َِ<><><><><><><><>