News Details
06/04/2024
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقہ تپی میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایلیٹ فورس کے اہلکار کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا ہے
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقہ تپی میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایلیٹ فورس کے اہلکار کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
وزیر اعلی نے پولیس کے اعلی حکام کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں اورہم عوام کی جان و مال کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائےگی۔
<><><><><><><>