News Details

05/04/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے میں زیادہ سے زیادہ بنجر اراضی کو قابل کاشت بنانے اور آبی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ آبپاشی کوماڈرن ایریگیشن سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے میں زیادہ سے زیادہ بنجر اراضی کو قابل کاشت بنانے اور آبی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ آبپاشی کوماڈرن ایریگیشن سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ صوبے کے موزوں مقامات پر مصنوعی ڈیمز تعمیر کیے جائیں اور اس مقصد کے لیے کلسٹر سولر ٹیوب ویلز کا نظام متعارف کرایا جائے تاکہ کم سے کم آبی وسائل میں زیادہ اراضی کو قابل کاشت بنایا جائے اور صوبے کی فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور آبیانہ اور دیگر متعلقہ ٹیکسوں کی وصولی کے لئے جی آئی ایس سسٹم استعمال کیا جائے اور پانی کی چوری اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے سزاو ¿ں اور جرمانوں میں اضافہ کیا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کی شب محکمہ آبپاشی اور محکمہ لائیو اسٹاک کے دو الگ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ صوبائی وزیر برائے آبپاشی عاقب اللہ کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ سید امتیاز حسین شاہ ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاسوں میں شرکت کی۔وزیراعلی کو ان محکموں کے انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں، اصلاحات، آئندہ کے لائحہ عمل اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبے میں تحقیق کے عمل کو نتیجہ خیز بنایا جائے، صوبے کو زرعی اجناس میں خود کفیل بنانا صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے جنوبی اضلاع کی لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی کو سیراب کرنے کے لئے اہم منصوبوں پر کام کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی آر بی سی لفٹ کینال منصوبہ اس سلسلے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ آبپاشی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ آمدن کا ذریعہ بننے کے قابل ترقیاتی منصوبوں کو پہلی ترجیح دی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو صوبے میں سمال ڈیمز اور کمانڈ ایریا سے متعلق حقیقت پسندانہ ڈیٹا مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا کہ محکمہ آبپاشی اپنے جملہ امور کو ڈیجیٹائز کرنے پر خصوصی توجہ دے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تمام ورکس ڈیپارٹمنٹس ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکوں میں ٹائم لائنز مقرر کریں اور مقررہ ٹائم لائنز میں ٹھیکوں پر پیشرفت نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ٹھیکیدار پر جرمانہ عائد کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ محکمے اپنے دستیاب وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ صوبائی حکومت کے وسائل ضائع کیے بغیر عوام کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔دریں اثنا محکمہ لائیو اسٹاک کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور صوبے کی آمدن میں اضافہ کرنے کے لئے لائیو اسٹاک کے شعبے میں خاطر خواہ استعداد موجود ہے اور اس استعداد کو مو ¿ثر انداز میں استعمال کرنے کے لئے لائیو اسٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔لائیو اسٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر فروغ دے کر لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں اور اس مقصد کے لئے ایک جامع اور قابل عمل پلان تیار کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ لائیو اسٹاک کو ہدایت کی ہے کہ ڈیری مصنوعات کو بڑھانے اور ان مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پر کام کیا جائے اور لوگوں کو لائیو اسٹاک کے شعبے میں جدید تربیت فراہم کرنے کے لئے الگ سے ایک پروگرام ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری مصنوعات میں اضافے کے سلسلے میں اچھی نسل کے مال مویشی پالنے کے لئے لوگوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام ترتیب دیا جائے اس کے علاو ¿ہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے پر بھی کام کیا جائے۔ماہی پروری خصوصاً وائلڈ فش کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس مقصد کے لئے ایک جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ <><><><><><>