News Details
31/03/2024
ایسٹر کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا خصوصی پیغام
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین خان گنڈا پور نے ملک بھر خصوصا خیبرپختونخوا میں بسنے والی مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بحیثیت شہری ہر قسم کے مساوی حقوق حاصل ہیں ، ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا درس دیتا ہے اور ہمارا آئین انہیں اپنی مذہبی عبادات، رسومات اور تہواروں کو پوری آزادی سے منانے کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں بسنے والی اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود، ان کی جان و مال اور آئینی حقوق کا تحفظ موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا بھر پور کردار رہاہے جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ملکی و عالمی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہر سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔
<><>><><><>