News Details
30/03/2024
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بارشوں اور برفباری کے دوران پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ممکنہ جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے پیشگی انتظامات ہر لحاظ سے مکمل رکھے جائیں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بارشوں اور برفباری کے دوران پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ممکنہ جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے پیشگی انتظامات ہر لحاظ سے مکمل رکھے جائیں۔ وزیر اعلی نے مزید ہدایت کی ہےکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں متاثرین کو بروقت امداد اور فوری ریلیف کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے ، بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں ممکنہ طور پر بند ہونے والی سڑکوں کو بروقت کھولنے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں مقامی سطح پر چھوٹی بڑی مشینری اور افرادی قوت کی دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کا مربوط نظام وضع کیا جائے۔
--