News Details

30/03/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ضلع ٹانک میں پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پولیس حکام سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ضلع ٹانک میں پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پولیس حکام سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، انہیں مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ علی امین نے کہا کہ عوام کی حفاظت پر مامور پولیس کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے،عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ <><><><><><><><>