News Details

30/03/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے گزشتہ روز ضلع کرم میں کوئلے کی کان کے منہدم ہونے کے حادثے میںمزدوروں کے جاںبحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے گزشتہ روز ضلع کرم میں کوئلے کی کان کے منہدم ہونے کے حادثے میںمزدوروں کے جاںبحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے ۔یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاںبحق افراد کی مغفرت اور پسماند گان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں اور کوئلے کی کانوں میں حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کوتاہی کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثنا ء، وزیر اعلیٰ نے ضلع بونیر میں گزشتہ روز گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میںقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ <><><><><><><>