News Details

29/03/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات کی جس میں صوبے میں یونیسیف کے تعاون سے عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے جمعرات کے روز عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات کی جس میں صوبے میں یونیسیف کے تعاون سے عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں مستقبل میں صوبائی حکومت اور یونیسیف کے درمیان اشتراک کار کے دائرے کو مزید وسعت دینے سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنی گفتگو میں کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، حکومت چند اہم شعبوں میں یونیسیف کے مزید تعاون کی خواہاں ہے سکولوں کی اپگریڈیشن، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، سکولوں، مدارس اور ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن میں یونیسیف کا تعاون درکار ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے مستحق گھرانوں کو بھی شمسی توانائی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ا سکے علاوہ ضم اضلاع کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کو یونیسیف کے خصوصی تعاون کی ضرورت ہے۔گذشتہ کئی دہائیوں سے خطے میں جاری صورتحال سے خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،دہشت گردی سے متاثرہ اس صوبے کو معاشی طور اپنے پاو ¿ں پر کھڑا کرنے کے لئے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔ یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فادل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں کے لئے خیبر پختونخوا یونیسیف کا ترجیحی صوبہ ہے جبکہ یونیسیف خیبر پختونخوا میں تعلیم، صحت، پینے کے پانی سمیت دیگر سماجی شعبوں میں کام کررہاہے۔یونیسیف پولیو پروگرام میں صوبائی حکومت کا سب سے بڑا شراکت دار ہے، یونیسیف ان شعبوں میں صوبائی حکومت کے وڑن پر عملدرآمد کے لئے تعاون مزید بہتر انداز میں جاری رکھے گا۔ صوبائی وزراءظاہر شاہ طورو، ارشد ایوب خان کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی امیر فرزند، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید امتیاز حسین شاہ، وزیر اعلیٰ نے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری توانائی نثار احمد بھی ملاقات میں موجود تھے۔ َِ<><><><><><>