News Details

27/03/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ضلع شانگلہ میں شاہراہ قراقرم پرچینی باشندوں کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ضلع شانگلہ میں شاہراہ قراقرم پرچینی باشندوں کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس افسوسناک واقعے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر چینی حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی اظہار کیا ہے۔ واقعے کو پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور ایسے بزدلانہ واقعات سے اس لازوال دوستی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے اور صوبے میں غیر ملکی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چینی باشندوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ <><><><><><><>