News Details
27/03/2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے منگل کے روز الخدمت فاو ¿نڈیشن کے آغوش مرکز پشاور کا دورہ کیا اور ختم قرآن کے سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے منگل کے روز الخدمت فاو ¿نڈیشن کے آغوش مرکز پشاور کا دورہ کیا اور ختم قرآن کے سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔وزیر اعلیٰ آغوش مرکز میں زیر کفالت یتیم بچوں میں گھل مل گئے اور ان میں تحائف اور نقد رقم تقسیم کی۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے، یتیم بچوں سے ملنے اور انکے ساتھ کچھ لمحے گزارنے کا موقع فراہم کرنے پر آغوش کے منتظمین کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت کار عظیم ہے جس میں دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی ہے۔یتیم بچوں کی کفالت کے سلسلے میں الخدمت فاو ¿نڈیشن کا کردار قابل ستائش ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو اپنے پاو ¿ں پر کھڑا کرنا ہے جب لوگ اپنے پاو ¿ں پر کھڑے ہو جائیں تو قومیں خودبخود کھڑی ہو جاتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انسا نیت کی بھلائی کے لیے صوبائی حکومت الخدمت فاو ¿نڈیشن کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی،یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے جتنا تعاون ممکن ہو کیا جائے گا۔ ہم نے سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی فلاح کے لیے کام کرنا ہے، وسائل عوام کی فلاح کے لیے استعمال کرنے ہیں اس سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ایک ٹیم ورک کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور وہ کام کریں گے جو عوام و ملک کے مفاد میں ہوں۔ علی امین نے مزید کہا کہ یتیم بچے ہمارے بچے ہیں، انکی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری ہے۔
<><><><><><><>