News Details
23/03/2024
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے تعزیت اوردلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ملک میں امن کے قیام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
<><><><><><>