News Details
20/03/2024
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں آورہ کتوں کو غیر انسانی طریقے سے مارے جانے کے عمل کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ کے اداروں کی طرف سے آوارہ کتوں کو مارنے کی موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں آورہ کتوں کو غیر انسانی طریقے سے مارے جانے کے عمل کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ کے اداروں کی طرف سے آوارہ کتوں کو مارنے کی موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی نے محکمہ بلدیات اور محکمہ لائیو اسٹاک کو اس سلسلے میں متبادل پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے مذکورہ محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں آوارہ کتوں کو مارنے کی موجود پالیسی غیر انسانی ہے،آوارہ کتوں کے انتظام و انصرام سے متعلق موجودہ پالیسی غیر موثر ثابت ہوئی ہے اس لئے محکمہ بلدیات اور لائیو اسٹاک دوسرے متعلقہ محکموں کے اشتراک سے ایک موثر متبادل پالیسی تیار کرکے اس پر فوری عملدرآمد شروع کریں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے نئی پالیسی آوارہ کتوں کو مارنے کی بجائے ٹی این وی آر (ٹریپ، نیوٹر، ویکسینیٹ اینڈ ریٹرن) کے اصولوں پر بنائی جائے۔ مراسلے میں مزکورہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئی پالیسی پر عملدرآمد کے سلسلے میں رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلی سیکرٹریٹ کو بھیجی جائے۔
<><><><><><>