News Details
19/03/2024
وزیر اعلی خیبر پختونخوا اعلی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقہ راغزئی میں مکان کی چھت گرنے کے واقعے میں متاثرہ خاندان کے لئے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے
وزیر اعلی خیبر پختونخوا اعلی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقہ راغزئی میں مکان کی چھت گرنے کے واقعے میں متاثرہ خاندان کے لئے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ خاندان کے لئے ایک کروڑ روپے امدادی پیکج کی منظوری دی گئی ہے اور پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کو جاری کردیا ہے جو جلد متاثرہ خاندان تک پہنچایا جائے گا۔ یاد رہے گزشتہ روز راغزئی جنوبی وزیرستان میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
درایں اثناءاپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلی نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ان زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے، متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور اس کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔
<><><><><><>