News Details

19/03/2024

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ راغزئی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ راغزئی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا اور وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ َِِ<><><><><><>