News Details

14/03/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ڈی آئی خان کے علاقہ کلاچی میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی مذمت کرے ہوئے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ڈی آئی خان کے علاقہ کلاچی میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی مذمت کرے ہوئے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی دعا کی ہے۔ درایں اثناءوزیر اعلیٰ نے پولیس کے اعلی حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے شہید اہلکار کے لواحقین کو شہداءپیکج کے تحت معاوضے کی ادائیگی کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ <><><><><><><><>