News Details
13/03/2024
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور کے مچنی تھانے کی حدود میں پولیس پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور کے مچنی تھانے کی حدود میں پولیس پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہداءکے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے اور انہیں شہداءکے لواحقین کو شہداء پیکج کے تحت معاوضے دینے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ حکومت شہداءکے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
َِ<><><><><><><><><>