News Details

11/03/2024

عوامی مسائل کے حل اور شکایات کے بروقت ازالے کے لئے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں کمپلینٹ سیل قائم

عوامی مسائل کے حل اور شکایات کے بروقت ازالے کے لئے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں کمپلینٹ سیل قائم ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے عوام کی آگہی اور رہنمائی کے لئے جاری کردہ ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ شہری اپنی شکایات کے ازالے کے لئے درجہ ذیل نمبروں پر وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ درجہ ذیل نمبروں کے علاوہ وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل کا کوئی موبائل نمبر نہیں۔ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے والے موبائل نمبر درست نہیں اس لئے شہری وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل سے رابطہ کرنے کے لئے صرف درجہ ذیل نمبروں کا استعمال کریں۔ -9222460 091-091-9222461 091-9222462 091-9222464