News Details

11/03/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے چشمہ روڈ لکی مروت میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے چشمہ روڈ لکی مروت میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ نے ضلع نوشہرہ کا علاقہ چارسدہ روڈ پر پولیس اہلکار پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے شہید کے اہلخانہ سے دلی ہمدری اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے جبکہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ <><><><><><><>