News Details

10/03/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے گزشتہ روز ٹانک کے علاقہ گومل بازار میں نا معلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے گزشتہ روز ٹانک کے علاقہ گومل بازار میں نا معلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کے لیے شہید پیکج کا اعلان کرتے ہوئے آئی جی پی کو شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کو شہداءپیکج کے تحت معاوضہ دینے کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے بھی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، ہم پولیس شہداءکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔